بیجنگ//چین کی بحریہ نے دو جاپانی جزائر کے درمیان واقع میاکو اسٹریٹ سے گزرتے ہوئے ایک بار دوبارہ مغربیبحرالکاہل کے علاقے میں جنگی مشق کی۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے اس بات کی اطلاع دی۔ چینی بحریہ اور فضائیہ نے حالیہ مہینوں میں بحر اوقیانوس میں ایک سیریز کے تحت کئی بار جنگی مشق کی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ چین اپنے پانی کے علاقے سے دور اپنی جنگی صلاحیت کو تیار کرنا چاہتا ہے ۔ ژنہواکے مطابق بحریہ نے جنگی مشق کے تحت مواصلات، بیڑے کے قیام کی تبدیلی، متحدہ تحقیقاتی اور ریسکیو آپریشن کے علاوہ متعددفوجی ضرورتوں کو انجام دینے کے لئے اس پر عمل کیا۔ چینی بیڑے کے عملے کے سربراہ مسٹرچین ڈینن نے کہا کہ اس جنگی مشق کا مقصد سمندر میں دور علاقے تک تربیت اور ہنگامی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے ۔ مسٹرڈینن نے ژنہواسے بات چیت میں کہا کہ بحریہ کی اس مشق کا مقصد مواصلات اور باہمی اعتماد کو بڑھانا، امن اور دوستی کا پیغام دینا ہے ۔ اس بیڑے کے فوجی کاموں کے مطالبات دوستانہ بھی ہیں۔ چین نے بحیرہ جنوبی چین میں توسیع کے سلسلے میں خدشات کے درمیان اس ہفتے اپنے پہلے مقامی طیارہ بردار جہاز کا لانچ کیا تھا۔ اگرچہ اس طیارہ بردار جہاز کے 2020 تک چینی بحریہ میں شامل ہونے کا امکان ہے ۔رائٹر