سری نگر/سری نگر کے ٹی آر سی گراؤنڈ میں جاری چمپئنز ٹرافی کے ایک میچ میں ہفتہ کے روز ڈل گیٹ لونز نے ایم سی سی رڈس بانڈی پورہ کو چار وکٹوں سے شکست دی۔اس سے قبل ایم سی سی رڈس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ اورز میں 181 رنز اسکور بورڑ پر درج کیے ۔ایم سی سی کی طرف سے شہنواز اور فیروز نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے بالترتیب 61 اور 41 رنز اسکور کئے جبکہ ڈل گیٹ لونز کی طرف سے ماجد نے تین اور جاوید نے دو وکٹیں حاصل کیں۔اسکور تعاقب کرنے اتری ڈل گیٹ لونز مطلوبہ ہدف آسانی کے ساتھ چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔گیٹ لونز کی طرف سے ماجد ڈار جو جموں کشمیر رانجی ٹیم کے کوچ ہیں، نے 60 اور عامر نے 50رنز اسکور کر کے اپنے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ایم سی سی رڈس کی طرف سے اشفاق اور شہنواز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ماجد ڈار کو بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے کی بنا پر مرد میدان قرار دیا گیا۔بتادیں کہ اس ٹورنامنٹ کا اہتمام ڈل گیٹ کرکٹ فریٹرنٹی نے کیا ہے جس میں وادی کی 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔یو این آئی