Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

چیمپیئنز ٹرافی | پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست

Towseef
Last updated: February 23, 2025 11:01 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ سپورٹس ڈیسک

دبئی //آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور پوری ٹیم 241رنز پر ڈھیر ہوگئی اور بھارت کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دے دیا۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے شاندار آغاز کیا اور ویرات کوہلی کی زبردست بیٹنگ کی بدولت 42 اعشاریہ 3 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔بھارت کی پہلی وکٹ 31 رنز پر گری تھی، بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔روہت شرما نے 15 گیندوں پر1چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے ہیں۔اس سے قبل پاکستان نے بھارت کے
خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ بھارت کی جانب سے فاسٹ بولر محمد شامی نے پہلا اوور کروایا۔پاکستانی اوپنرز نے ذمے داری اور محتاط طریقے سے اننگ کا آغاز کیا اور 6 اوورز میں ٹیم کا اسکور 26 رنز تک پہنچایا۔بابر اعظم 26 گیندوں پر 23 رنز بنا کر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ امام الحق 10 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹے۔ایک موقع پر بابر اعظم نے شاندار کور ڈرائیوز لگانا شروع کیں تو بھارتی کھلاڑیوں میں پریشانی کے آثار نظر آنے لگے لیکن اسی دوران پاکستان کی پہلی وکٹ 8.2 اوورز میں41 رنز پر جبکہ دوسری وکٹ 47 رنز پر گر گئی۔جس کے بعد کپتان محمد رضوان اور سعود شکیل نے 104 رنز کی شراکت قائم کی، پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان محمد رضوان تھے جو 46 رنز بنا کر اکشر پٹیل کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ان کی وکٹ کے فوراً بعد ہی پاکستانی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر مشکلات کا شکار ہوگئی۔ پہلے سعود شکیل کا کیچ ڈراپ ہوا لیکن کچھ ہی دیر بعد وہ بھی 76 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، یوں پاکستان کو چوتھا نقصان 159 کے مجموعے پر سعود شکیل کی صورت میں اٹھانا پڑا۔پاکستان کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی طیب طاہر تھے، وہ 165 کے اسکور پر 6 گیندوں پر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد 200 کے مجموعے پر پاکستان کے چھٹے کھلاڑی سلمان آغا 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ اسی اسکور پر شاہین آفریدی بھی ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔وکٹ کی ایک جانب موجود خوشدل شاہ نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا، انکے ساتھ پہلے نسیم شاہ نے 14 رنز بنا کر ساتھ دیا پھر حارث رؤف نے 8 رنز کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھانے میں مدد کی۔ پاکستانی ٹیم کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی خوشدل شاہ تھے جنہوں نے 39 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیلی۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3، ہاردیک پانڈیا نے 2 جبکہ ہرشت رانا، اکشر پٹیل اور ویندرا جاڈیجا نے ایک ایک وکٹ لی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
صحت سہولیات کی جانچ کیلئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کاپونچھ دورہ تعمیراتی منصوبوں اور فلیگ شپ پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
پیر پنچال
پولیس نے لاپتہ شخص کو بازیاب کر کے اہل خانہ سے ملایا
پیر پنچال
آرمی کمانڈر کا پیر پنجال رینج کا دورہ، سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا آپریشنل برتری کیلئے جارحانہ حکمت عملی وہمہ وقت تیاری کو ضروری قرار دیا
پیر پنچال
سندر بنی میں سڑک حادثہ، دکاندار جاں بحق،تحقیقات شروع
پیر پنچال

Related

سپورٹس

بارہمولہ میں ہینڈبال اوروالی بال مقابلے اختتام پزید

July 12, 2025
سپورٹس

یہ مجھے عمردراز محسوس کراتا ہے :سوویں ٹیسٹ پر اسٹارک

July 11, 2025
سپورٹس

میں ایم ایس دھونی کو اپنے ڈبلز پارٹنر کے طور پر منتخب کروں گا:سوریہ کمار یادو

July 11, 2025
سپورٹس

بڈگام میں کھیل سرگرمیاں انٹر زونل لیول فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?