لندن/انگلش ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر کرس ووکس کی فٹنس مسائل کے باعث آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہو گئی۔وہ بنگلہ دیش کے خلاف ابتدائی میچ کے دوران سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوگئے، جس کی وجہ سیصرف 2ہی اوورز کرا سکے تھے۔ووکس اس سے قبل بھی انجری کے باعث جنوبی افریقاکے خلاف کھیلی گئی، ون ڈے سیریز کے آخری 2 میچز نہیں کھیل سکے تھے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے انجری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز ان کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس وقت ان کی ٹرافی کے بقیہ میچز میں شرکت کے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔