Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صنعت، تجارت و مالیات

چیمبر آف کامرس و انڈسٹریزکی نومنتخب ایگزیکٹو باڈی عمر عبداللہ سے ملاقی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 27, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 سرینگر//کشمیر چیمبر آف فار کامرس و انڈسٹریز کے سی سی آئی کی نومنتخب ایگزیکٹو باڈی نے نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہ کیساتھ نوائے صبح کمپلیکس میںملاقات کی اور اس دوران انہوں نے وادی کے تاجروں اور کاروباری اداروں کو درپیش مختلف نوعیت کے معاملات اور چیلنجوں کو اُجاگر کیا۔ میٹنگ میں پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈر مبارک گل،ریاستی ترجمان جنید عظیم متو اور سابق ایم ایل سی ڈاکٹر بشیر احمد ویری بھی موجود تھے۔کے سی سی ایگزیکٹیو باڈی ڈیلی گیشن میں سینئر نائب صدر ناصر حمید خان، سکریٹری جنرل ڈاکٹر غزالہ امین، جوائنٹ سکریٹری جنرل مظفر ماجد جان، خزانچی شیخ عمران احمد کے علاوہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران شیخ عاشق احمد، سعید مسود احمد شاہ، اشفاق صدیق ڈگ، منظور احمد پختون، پرویز احمد بٹ، آصف صدیق، فاروق امین، چودھری محمد شاہد، شیخ گوہر علی، عادل حسین، فیاض احمد اور عمر ترمبو پر مشتمل تھا۔ایگزیکٹو باڈی نے عمر عبداللہ کو ریاست میں جی ایس ٹی کے اطلاق ،ریاست کی اقتصادیات پرپڑے مضر اثرات اور تجارتی طبقہ کو ہوئے زبردست نقصان کے بارے میں جانکاری دی۔ وفد نے سیاحتی شعبہ، جو ریاستی اقتصادیات میں ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، میں حد سے زیادہ سست رفتاری اور کسادبازاری کو بھی اُجاگر کیا اور کہا کہ ریاست کی معیشت پہلے ہی انڈسٹریل اور پاور سیکٹر پالیسی سے مشکلات کی شکار تھی جبکہ اُمید سے کم یا نہ چلنے والے پبلک سیکٹر یونٹ خزانہ عامرہ اور ریاستی معیشت کیلئے سفید ہاتھی ثابت ہورہے ہیں۔اس کے علاوہ وفد نے صنعت کاری، ہینڈی کرافٹس، ہینڈلوم، ریٹیل اور سیاحتی شعبے سے متعلق دیگر چیلنجوں کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا اور کہا کہ کاروباری ، دستکاری اور دیگر تجارتی شعبوں سے وابستہ ایسے افراد کے روزگار کو بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے ، جو گذشتہ چند سالوں سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے چیمبر فار کامرس اینڈ انڈسٹریز کی نومنتخب ایگزیکٹو باڑی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات کی اُمید ظاہر کی کہ وہ تجارتی و کاروباری طبقوں کے مفادات کیلئے کام کے مشن میں کامیابیوں سے سرفراز ہونگے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ کے سی سی آئی اور نیشنل کانفرنس کا رشتہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور شیخ محمد عبداللہ کے زمانے میں شروع ہوا یہ رشتہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا گیا۔وفد سے مخاطب ہوتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ تجارتی اور صنعتی طبقوں کے نمائندے ہونے کی حیثیت سے آپ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ان طبقوں کے مسائل و مشکلات اور مطالبات کو ہر ایک سطح پر اُجاگر کریں اور ان کا سدباب کرانے کی ہر ممکن ہوشش کریں۔ حکومت ہر وقت آپ کی رائے لینے کیلئے دستیاب ہونی چاہئے اور آپ کے مشوروں کو پالیسیوں اور اہم فیصلوں میں جگہ ملنی چاہئے کیونکہ آپ ریاست کی معیشت کو فروغ دینے میں بنیادی فریق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی اور کاروباری انجمنوں کو گذشتہ چند برسوں سے زبردست چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پہلے 2014کا سیلاب، پھر نوٹ بندی اور اب جی ایس ٹی کا اطلاق۔ میں تجارتی اور کاروباری انجمنوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے معقول ریلیف نہ ملنے کے باوجودسخت مشکلات کے باوجود اپنے کاروبار پھر سے شروع ہوئے ۔عمر عبداللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت جھوٹی تسلی اور یقین دہانیاں دینے کی عادی بن گئی ہے۔پی ڈی پی بھاجپا حکومت نے سابق نیشنل کانفرنس کی سربراہی والی حکومت کی طرف سے 44000کروڑ سیلاب ریلیف پیکیج کی تنقید کی اور مرکزی سرکار یہ ریلیف پیکیج فراہم کرنے کا بہانہ فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کے 44000کروڑ کے پیکیج کو نامنظور کروانے کے بعد موجودہ حکومت نے اس جانب کوئی بھی توجہ مبذول نہیں کی اور نہ ہی مرکز سے سیلاب سے متاثرہ ڈھانچے کیلئے کوئی پیکیج کا مطالبہ کیا۔عمر عبداللہ نے کے سی سی آئی کی ایگزیکٹو باڈی کو یقین دہانی کرائی کہ نیشنل کانفرنس تجارتی اور کاروباری انجمنوں کی مانگوں اور مطالبوں کے علاوہ اُن کے مسائل اور مشکلات کو ہر سطح پر اجاگر کریں گے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امرناتھ یاترا کے لیے 8,600سے زائد یاتریوں پر مشتمل چھٹا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ
تازہ ترین
گالندر پانپور میں دلخراش سڑک حادثہ ،2ازجان، 3مضروب
تازہ ترین
پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات
صنعت، تجارت و مالیات
چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق
صنعت، تجارت و مالیات

Related

صنعت، تجارت و مالیات

ڈیجیٹل سکلنگ پلیٹ فارموں کا فروغ ناگزیر:ستیش شرما

July 7, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

سرینگر میںٹی آئی آئی ٹریڈرس کنکلیو ۔2025 | جموں و کشمیر کی روایتی صنعتوں کیلئے ٹیکس میں چھوٹ زیر غور:پیوش گوئل

July 7, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

وادی میں زرعی بحران کا خطرہ | کسانوں کیلئے ہنگامی ایڈوائزری جاری

July 6, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?