سرینگر// کشمیر چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے کہاہے کہ وادی میں جاری نامساعد حالات کے دوران طلباء کمیونٹی کو امتحانات کیلئے مجبور کئے جانے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ طلباء کو اس صورتحال میں دھکیل دینے سے کسی کا بھلا نہیں ہوسکتا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جس طرح کے حالات ہیں ایسے میں بچوں کو امتحانات میں دھکیل دینا غیر ضروری ہے ۔چیمبر نے کہاکہ بورڑ کی طرف سے نصاب میں کٹوتی کرنے سے بھی طویل مدتی سطح پر بچوں کو ہونے والے نقصان سے ہی تعبیر کیا جاسکتا ہے ۔نامساعد حالات میں بچوں کو ہی نارملسی کیلئے استعمال کرنا کسی بھی ذہی ہوش فرد کیلئے جائز نہیں ہے ۔