جموں//جموں بندکے دوران چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریز کے علاوہ دیگرمتعددسیاسی وسماجی تنظیموں کی طرف سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن میں کانگریس، پنتھرس پارٹی ،ویسٹ اسمبلی مومنٹ اورکئی طلباء تنظیمیں شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق جموں شہرکے مختلف چوراہوں پرچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریز کے کارکنان نے احتجاجی مظاہرے کئے اورشہرمیں دکانیں اورگاڑیاں بندکرائیں ۔اس دوران مظاہرین کی قیادت چیمبرآف انڈسٹریز کے صدرراکیش گپتاکررہے تھے۔
پنتھرس پارٹی
جموں بندکے سلسلے میں پنتھرس پارٹی کارکنان نے ڈوگرہ چوک جموں میں ریاستی مخلوط حکومت کیخلاف شدیدغم وغصے کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ بھاجپاکشمیری قیادت کے سامنے جھک چکی ہے جس کی وجہ سے جموں کے مفادات کوزک پہنچ رہی ہے۔ اس دوران پنتھرس کارکنان نے پلے کارڈ اُٹھارکھے تھے ۔انہوں نے بھاجپاکے خلاف نعرے کرتے ہوئے پی ڈی پی۔بھاجپاحکومت کیخلاف شدیدناراضگی کااظہارکیا۔ مظاہرے کی وجہ سے ٹریفک جام بھی لگاجوکئی گھنٹوں تک جاری رہا۔بعدازاں پنتھرس کارکنان نے جموں شہرمیں احتجاجی بائیک ریلی نکالی جس میں پچاس موٹرسائیکل اوردیگرموٹرکاڑیاں شامل تھیں۔اس دوران مظاہرین کی قیادت پنتھرس پارٹی چیئرمین ہرش دیوسنگھ نے کی۔اس موقعہ پرمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ہرش دیوسنگھ نے کہاکہ سال 2014 کے انتخابات کے دوران جاری کئے گئے ’’ویژن ڈاکیومنٹ ‘‘ اورجموں خطہ کے ساتھ روارکھے گئے سیاسی اورمعاشی امتیاز کوختم کرنے کے بارے میں وزیراعظم نریندرمودی اوردیگررہنمائوں کی یقین دہانیوں کی یاددہانی کرائی۔ انہوں نے ریاست جموں وکشمیر میں اسمبلی اورپارلیمانی حلقہ انتخابات کی جلداز جلدحدبندی کازوردارمطالبہ کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں اسمبلی اورپارلیمانی حلقہ انتخابات کی حدبندی کی یقین دہانی اورعلاقائی بنیادوں پرکئے جارہے امتیازی سلوک کوختم کرنے کاوعدہ نہ صرف مرکزی بی جے پی رہنمائوں نے کیاتھا کہ بی جے پی نے اپنے انتخابی منشورمیں بھی عوام سے اس کاوعدہ کیاتھا ۔جموں کے لوگوں کے اس اہم مطالبہ کوپس پشت ڈالنے کے لئے پی ڈی پی۔بی جے پی مخلوط سرکارکوآڑے ہاتھ لیتے ہوئے ہرش دیونے حدبندی کے کام کوجلدازجلد شروع کیاجاناچاہیئے کیونکہ یہ ریاست کے عوام کابہت پرانا مطالبہ ہے۔انہوں نے کہاکہ مرکزی اورریاستی رہنمائوں کوچاہیئے کہ وہ عوام کے ساتھ کئے گئے اپنے وعدوں کوبغیرکسی تاخیرکے پوراکریں ۔انہوں نے مخلوط سرکارسے کہاکہ اگرحدبندی کے کام کواب بھی شروع نہ کیاگیاتوپنتھرس پارٹی بڑے پیمانے پرایجی ٹیشن شروع کرے گی جس کی تمام ترذمہ داری حکومت پرعائد ہوگی۔اس دوران ریلی گمٹ، رگھوناتھ بازار، سوپربازار ،پرانی منڈی،لنک روڈ، جین بازار، چوک چبوترہ، دھنوتھلی بازار، پنج تیرتھی ، جانی پور، نیوپلاٹ، روپ نگر، لوئر مٹھی، دومانہ ، شکتی نگر، کینال روڈ، جیول چوک، توی پل، وکرم چوک، اوقاف مارکیٹ اورگول مارکیٹ سے ہوکر گاندھی نگرمیںپنتھرس پارٹی کے دفترپہنچ کراختتام پذیرہوئی۔
کانگریس
جموں//سینئرکانگریس لیڈر اورسابق وزیررمن بھلہ نے کہاہے کہ بھاجپاکے ریاست اورمرکز میں اقتدارمیں ہونے کے باوجود جموں وکشمیرکے لوگ مشکلات اورمسائل سے دوچار ہیں خصوصی طورپرجموں ہرلحاظ سے چاہے وہ تعمیروترقی ہویاپھرانتظامی امور ہوں، دن بدن تنزلی کی طرف جارہاہے اوربی جے پی نے انتخابات کے دوران عوام سے جووعدے کئے تھے وہ سب سراب ثابت ہوئے۔ ان خیالات کااظہار سابق وزیررمن بھلہ نے یہاں ریاستی مخلوط سرکارکیخلاف مظاہرہ کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں کے لوگوں نے بی جے پی کواپنااعتماد اس لئے دیاتھاکہ ان کے مسائل حل ہوں گے مگربدقسمتی سے مسائل توکیاحل ہوتے بی جے پی ۔پی ڈی پی کے اقتدارمیں آنے کے بعدجموں کے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہی ہواخاص طورپربجلی اورپانی کی کمی کی وجہ سے عوام کاجینامحال بن گیاہے۔شہرمیں سڑکوں کی حالت بدسے بدتر ہوچکی ہے۔صحت وصفائی کی حالت ابترہوچکی ہے ۔عوام کی کوئی شنوائی نہیں ہے ۔کئی کئی ماہ تک راشن نہ ملنے کی وجہ سے عوام پریشان حال ہے۔بھلہ نے کہاکہ محکمہ زراعت کی گروپ یوپی اے کی مرکزی حکومت میں 3.7 فیصدتھی جبکہ ا سوقت کم ہوکر 1.7 فیصدرہ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ زمینی سطح پر ترقی کانام ونشان نہیں ہے اورمودی حکومت عوام کوبیوقوف بنانے میں مصروف ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے کشمیری لیڈرشپ کے سامنے جھک چکی ہے ۔