جموں//چیف ہارٹیکلچر آفیسر جموں ایل۔کے بالی کو عالمی شہرت یافتہ ’’بھارت جیوتی ایوارڈ‘‘ اور توصیفی سند سے نواز اگیاہے ۔ یہ اعزاز سابق گورنر تامل ناڈو اورآسام ڈاکٹر بھیشما نرائن سنگھ نے دہلی میں انڈیاانٹرنیشنل سنٹر کے زیراہتمام منعقدہ ایک تقریب کے دوران دیا۔ یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ایل ۔کے بالی کویہ ایوارڈ صوبہ جموں میں شعبہ باغبانی میں نمایاں خدمات کیلئے عطاکیاگیاہے۔