اننت ناگ+ترال//چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے اننت ناگ اور کولگام ہیڈ کوارٹروں کا دور ہ کر کے وہاں افسروں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔دورے کے دوران ان کے ہمراہ ریاست کے ڈی جی پی ،صوبائی کمشنر کشمیر ، آئی جی پی ساوتھ کشمیر رینج اور دیگر افسران بھی تھے۔چیف سیکرٹری نے اس دوران افسروں پر زور دیا کہ وہ ورک کلچر میں بہتری لانے کی طرف خصوصی توجہ دیں اور لوگوں کوبہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔ بعد میں چیف سیکرٹری نے پانپور میں ہندوستا ن پیٹرولیم کارپوریشن لمٹیڈ کے بوٹلنگ پلانٹ کا دورہ کر کے وہاں ایل پی جی کی بوٹلنگ اور سٹوریج کا جائزہ لیا۔اس دوران بی بی ویاس نے دن کے 3 بجے اچانک ترال کادورہ کر کے ایس ڈی ایم آفس ترال میں تقریباً 15منٹ تک محکمہ مال کے کام کاج کی جانکاری حاصل کی ۔ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں مختلف امورات پر بات کی گئی ہے قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقعہ ہے جب اس عہدے پر فائز کسی افسر نے ترال کا دورہ کیا ہے ۔ ان کے ہمرہ صوبائی کمشنر بصیراحمد خان،ڈی آی جی جنوبی کشمیر،ڈپٹی کمشنر پلوامہ منیر الاسلام بھی موجود تھے۔