گاندربل//چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے گاندربل ضلع صدر مقام کا دورہ کر کے جاری مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں اور پروگراموں کا جائزہ لیا۔اُن کے ہمراہ صوبائی کمشنرکشمیر اور دیگر اعلیٰ افسران تھے۔چیف سیکریٹری نے ضلع میں اہم ترقیاتی اور فلاحی پروجیکٹوں پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ انہوںنے ضلع ترقیاتی بورڈ میٹنگوں میں لئے گئے فیصلہ جات اور وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے وعدوں کے علاوہ ضلع کے سالانہ کریڈٹ پلان اورضلع میں ٹرائبل سب پلان کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔ضلع انتظامیہ کو حکومت کی جانب سے رقومات کی واگذاری کے فیصلے سے مستفید ہونے کی ہدایت دیتے ہوئے چیف سیکریٹری نے کہا کہ اس سے پروجیکٹوں کی بروقت عمل آوری و تکمیل یقینی بنے گی۔انہوں نے مختلف محکموں کے ذرائع کو استدقاق کے تحت مجتمع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوںنے ٹرائبل سب پلان کی عمل آوری کے لئے مختلف محکموں کو قریبی تال میل قائم کرنے کے لئے کہا۔مختلف علاقوں کے لئے مخصوص پروجیکٹ اورپروگرام مرتب کرنے کی ضرورت کو اُجاگر کرتے ہوئے چیف سیکریٹری نے پروجیکٹوں کا ڈیزائن اس طرح تیار کریںکہ رقومات کی بچت ہو اوروسائل کا بھر پور استعمال یقینی بن سکے۔انہوںنے ڈپٹی کمشنر گاندربل کو مختلف پرگراموں اور سکیموں کی عمل آوری کا وقتاًفوقتاً جائزہ لیتے رہنے کی ہدایت دی تاکہ ان کی تکمیل میں حائل کسی بھی رکاوٹ کو بروقت دور کیا جاسکے اور ان پروگراموں کے فوائد مستحق آبادی تک پہنچ سکے۔انہوںنے مختلف محکموں کے افسروں سے کہا کہ وہ ترقیاتی کاموں کی آن لائن نگرانی کا طریقہ اپنائیں اور اس ضمن میں تصاویر متواتر اَپ لوڈ کرتے رہے۔انہوںنے افسروں سے کہا کہ وہ بہتر آمدن کی صلاحیت رکھنے والے شعبوں بشمول پولٹری ،دودھ، ماہی پروری اور دستکاری میں آمدن بخش یونٹ قائم کرنے کے لئے اہداف مقرر کریں ۔ تعلیمی اداروں میں کھیل کود سرگرمیوں میں سرعت لانے کی ضرورت پر زور دیتے چیف سیکرٹری نے محکمہ امور نوجوان و کھیل کود ، ضلع انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی مشاورت سے کھیل کودسرگرمیوں کا کیلنڈر مرتب کریں۔انہوںنے عوام تک پہنچنے کے لئے عوام کے ساتھ تبادلہ خیال کے لئے کیمپوں کا انعقاد باقاعدگی سے کرنے عوامی خدمات کی فراہمی مقررہ مدت کے اندر یقینی بنانے اور تمام دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری متعارف ہونے پر زور دیا۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ ترقی کی رفتار میں بہتری تبھی آسکتی ہے جب سرکاری مشینر ی اپنا کام تن دہی اور لگن سے کر کے شفافیت اور جواب دہی کوملحوظ خاطر رکھے گی۔انہوںنے افسران کو فرائض کی ادائیگی اپنا شعار بنانے کے لئے کہا۔