سرینگر//چیف سیکریٹری بی بی ویاس نے ایک میٹنگ کے دوران فلیگ شِپ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا،جوکہ پوری ریاست میں جاری ہے کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔پرنسپل سیکریٹری فائنانس ،کمشنر/سیکریٹری تعمیرات عامہ اورپی ایم جی ایس وائی اور تعمیرات عامہ کے چیف انجینئروں کے علاوہ دیگر آفیسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔سنہ2000ء میں جب سے پی ایم جی یس وائی کا آغاز ہوا،سے 250افراد یا اس سے زیادہ لوگوں کی بستیوں میں بہتر سڑک رابطے یقینی بن گئے۔اس دوران جموںوکشمیر میں 2526سکیموں اور پروجیکٹوںکو منظوری دی گئی جن کے دائرے میں 2840بستیوں کو لایا گیا۔جہاں 13662کلومیٹر کی سڑکیں تعمیر کی گئیں جن پر8151کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔چیف سیکریٹری نے پی ایم جی ایس وائی کے تحت تمام پروجیکٹوں کی عمل آوری کے دوران مقررہ رہنماخطوط پر سختی سے عملدر آمد کرنے کی ہدایت دی۔