عظمیٰ نیوزسروس
جموں// چیف سیکرٹری اَتل ڈلو نے چیف سیکرٹری آفس کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے ملازم سیّد محمد شفیع کو پُر وقار الوداعیہ دیا۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے سیّد محمد شفیع کی لگن کو سراہا اور اُنہیں ایک دیانتدار، وقت کے پابند اور خوش اخلاق سرکاری ملازم قرار دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ایسے ملازم اَپنی محنت اور اَخلاق کی وجہ سے دیرپا تاثر چھوڑتے ہیں اور ہمیشہ ساتھیوں کی یادوں میں رہتے ہیں۔ اُنہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد سیّد محمد شفیع کی صحت، خوشی اور کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔کئی اَفسران اور ساتھیوں نے بھی سیّد محمد شفیع کی طویل اور شاندار خدمات کو سراہا۔جن اَفراد نے سبکدوش ہوئے آفیسرکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اُن میں چیف سیکرٹری آفس کے سپیشل سیکرٹری کے۔ ایس۔ چب، ڈپٹی سیکرٹری راکیش شرما، اَنڈر سیکرٹریز موہت رینہ ، صبا نور، گورو گپتا اور چیف سیکرٹری کے پرسنل سیکشن کے دیگر عملہ شامل تھا۔الوداعی اجتماع شکر گزاری اور پیاری یادوں کے ساتھ نشان زد تھا، جو شفیع کے گہرے احترام اور پیار کی عکاسی کرتا ہے جو برسوں کے دوران حاصل ہوا ہے۔ ان کے دیگر ساتھیوں نے بھی ان پیار بھرے لمحات کو یاد کیا جو انہوں نے ایک ساتھ گزارے تھے۔