جموں// چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ڈویژنل کمشنر کشمیر اور ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی ۔چیف سیکرٹری نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں جو آنے والے دنوں میں پیشگی موسمی حالات سے پیدا ہونے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طبی مراکز کو24 گھنٹے بجلی کی فراہمی یقینی بنانی ہوگی ۔ اس کے علاوہ ہسپتالوں میں جنریٹر صحیح حالت میں ہوں۔سیکرٹری نے پی ڈی ڈی، آر اینڈ بی، ایم ای ڈی، یو ایل بی، پی ایچ ای، صحت اور دیگر محکموں کو ہدایت دی کہ وہ موسم سے متعلق پیشگی اطلاع کو سنجیدگی سے لے کر افرادی قوت و مشینری پہلے سے تیار رکھیں۔انہوں نے کہا کہ برف ہٹانے اور ڈرینج پمپوں کو چالو کرنے کے لئے تمام تیاریاں قبل از وقت دستیاب رکھی جانی چاہئیں ۔