نئی دہلی //دہلی کے چیف سکریٹری انشوکی مبینہ پٹائی کے معاملہ میں دہلی پولیس18مئی کو وزیر اعلی اروندکیجری وال سے پوچھ گچھ کریگی ۔ایڈیشنل ڈپٹی پولیس کمشنر (شمال )ہریندر سنگھ نے تصدیق کی کہ مسٹر کیجری وال سے چیف سکریٹری کے ساتھ مبینہ مارپیٹ کے معاملہ میں پوچھ گچھ کی جائیگی۔ سنگھ نے بتایاکہ اس سلسلہ میں کیجری وال کو نوٹس جاری کرکے جانچ میں تعاون کرنے کو کہاگیاہے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ نوٹس بھیج کر کہاگیاہے کہ پولیس اس معاملہ میں پوچھ گچھ کرنے کے لئے صبح گیارہ بجے انکے پاس جائیگی ۔انھوں نے کہا کہ پوچھ گچھ کے لئے پولیس نے کیجری وال کو جگہ کا تعین کرنے کا اختیار دیاہے ۔ کیجری وال یا تو گھر پر یا پھر دفترمیں اس معاملہ سے جڑے سوالوں کے جواب دے سکتے ہیں ۔یہ معاملہ اسی سال 19فروری کی نصف شب کا ہے ۔پولیس اس معاملہ میں عام آدمی پارٹی کے 11ارکان اسمبلی سے پوچھ گچھ کرچکی ہے ۔چیف سکریٹر ی کے ساتھ ہوئے اس واقعہ کے وقت وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر نائب وزیر اعلی منیش سسودیہ اور کیجری وال کے سابق مشیر وی کے جین بھی موجود تھے ۔پولیس نے اس معاملہ میں عام آدمی پارٹی کے دوارکان اسمبلی امانت اللہ خان اور پرکاش جروال کو گرفتاربھی کیا تھا۔