اشرف چراغ
کپوارہ //چیف سیکرٹری اٹل ڈلو نے بدھ کو حد متارکہ ٹیٹوال کرناہ میں شاردا مندر کا دورہ کیا۔ چیف سیکرٹری کا ایل او سی کا یہ پہلا دورہ تھا۔ ان کے ساتھ ڈپٹی کمشنر کپوارہ شریکانت سوسے، ایس ایس پی کپوارہ غلام جیلانی اور دیگر افسران بھی تھے۔ مندر میں ان کا استقبال شاردا کمیٹی کے کوآرڈینیٹر اعجاز خان نے کیا۔ چیف سکریٹری نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ مندر میں پوجا کی۔سیو شاردا کمیٹی کے چیئرمین رویندر پنڈتا نیچیف سکریٹری کا شاردا شال سے استقبال کیا گیا اور اس موقع پر اعجاز خان کی طرف سے رویندر پنڈتا کی تصنیف کردہ شاردا پر ایک کتاب کی کاپی پیش کی گئی۔اعجاز خان نے چیف سکریٹری سے یاتری نواس اور دیگر سہولیات کی درخواست کی۔