چیف جسٹس کے ہاتھوں ہائی کورٹ میں ای۔ کورٹ وِنگ کا افتتاح

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 سرینگر//جے اینڈ کے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس بدر دُریز احمد نے ریاست کی اپنی نوعیت کے پہلے ای۔ کورٹ سرینگر وِنگ کا آج ہائی کورٹ سرینگر میں نے افتتاح کیا۔یہ ای۔کورٹ سوموار سے کام کرنا شروع کرے گا اور ڈیجیٹائزڈ کیس ریکارڈس کا استعمال عمل میں لائے گا جس کی بدولت کاغذ اور جگہ کا استعمال کم ہو گا۔چیف جسٹس نے اس موقعہ پر کہا کہ اس سہولیت کی بدولت سائلین اور وکلاء دونوں کو مختلف کیسوں کو نمٹانے میں کم وقت لگے گا۔جسٹس دُریز نے چیف سیکرٹری بی بی ویاس کے وقت پر پروجیکٹ مکمل کرنے کے لئے رقومات فراہم کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا جو چار مہینوں میں مکمل ہوا۔اس موقعہ پر جسٹس آلوک ارادھے نے شرکأ سے کہاکہ 3.25کروڑ صفحوں کوڈیجیٹائزکیا جارہا ہے ۔جسٹس علی محمد ماگر ے نے تقریب کے اختتام پر شکریہ کی تحریک پیش کی۔تقریب پر جسٹس ایم کے ہانجورہ ، چیف سیکرٹری بی بی ویاس ، ڈی جی پی ڈاکٹر ایس پی وید ، پرنسپل سیکرٹری ہوم آرکے گوئیل ودیگر سینئر افسران اور وکلاء موجود تھے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *