عظمیٰ نیوز سروس
ریاسی//جموں و کشمیر اور لداخ کے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، تاشی ربستان نے کٹرہ کورٹ کمپلیکس میں وکیلوں کے چیمبرز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جسٹس محمد اکرم چوہدری، ریاسی ضلع کے انتظامی جج بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ بینچ اور بار کا بڑا کردار ہے جو عدلیہ اور انصاف کی ترسیل کے نظام پر لوگوں کا اعتماد قائم کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’لوگ عدالتوں میں بڑی امیدوں کے ساتھ آتے ہیں اور انہیں عدالتوں کو ’عدالت کا مندر‘ سمجھا جاتا ہے جہاں انصاف دیا جاتا ہے‘۔بینچ اور بار کے اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ وکیلوں کے چیمبرز ایک ایسا پلیٹ فارم ہیں جو قانونی خدمات فراہم کرتے ہیں اور نوجوان وکیلوں کے لئے اپنے کیریئر کو کامیاب بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے کہا کہ وہ عدالت اور وکیلوں کے چیمبرز کی دیکھ بھال پر توجہ دیں اور کٹرا کورٹ تک جانے والی سڑک کی حالت کو بہتر بنائیں۔وکیلوں کے چیمبرز کا افتتاح کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ بار عدلیہ کی چرخے میں ایک اہم پہیہ ہے اور اس کے لئے یکساں انفراسٹرکچر فراہم کیا جائے گا جس سے نہ صرف ان کے حوصلے کو فروغ ملے گا بلکہ بہترین ٹیلنٹ کو بھی بینچ کے دوسری طرف راغب کیا جائے گا۔چیف جسٹس نے کورٹ کمپلیکس کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا اور ادارے کو مزید بہتر بنانے کے لئے کچھ ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر پرنسپل سیکریٹری چیف جسٹس، ایم کے شرما، پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریاسی، سرفراز چنڑ کٹال، سی جے ایم ریاسی، گیتا کمار؛ سیکریٹری ڈی ایل ایس اے ریاسی، پوجا گپتا،سب جج کٹرا، سدھانت وید، منصف کٹرا، وشال بھارتی، بار ایسوسی ایشن ریاسی اور کٹرہ کے صدر و اراکین بھی موجود تھے۔