عظمیٰ نیوزسروس
سانبہ //چیف الیکٹورل آفیسر پی کے پولے نے آئندہ اِنتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میںضلع سانبہ کا دورہ کیا اور ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے سسٹیمٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسی پیشن پروگرام میں حصہ لیا۔ تقریب میں ضلعی چنائو آفیسرسانبہ راجیش شرما، ایس ایس پی سانبہ ونئے کمار اور دیگر ضلع افسران نے شرکت کی۔اس پروگرام کے ایک حصے کے طور پر پدم شری بلونت ٹھاکر کی تحریر کردہ اور نیرج کانت کی ہدایت کاری میں بننے والی ’’لوک تنتر کا اَصلی منتر‘‘ کے عنوان سے ایک تھیٹر پرفارمنس پیش کیا گیا۔ اِس ڈرامے میں ووٹنگ کی اہمیت اور شہریوں پر زور دیا گیا کہ وہ جمہوری عمل میں حصہ لے کر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔تقریب کے بعد چیف چنائو آفیسرنے ضلع کی انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ڈی سی آفس کمپلیکس میں مختلف الیکشن نوڈل افسران سے اِستفساری گفتگو کی۔ اُنہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ آسان اور شفاف اِنتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لئے باریک بینی سے منصوبہ بندی اور کوآرڈی نیشن کریں۔سی اِی اونے ڈِ س پیچ اینڈ ریسونگ سینٹروں اور الیکشن مینجمنٹ کے لئے ضلع میں قائم کنٹرول روم کا بھی معائینہ کیا۔ ان کے دورے میں آپریشنل کارکردگی، بروقت مواصلات اور اِنتخابی پروٹوکول پر سختی سے عمل پیرا ہونے پر توجہ مرکوز کی گئی اور اِس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ آئندہ انتخابات کے لئے ایک جامع منصوبہ بندی کی جائے ۔