پونچھ//چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (DLSA) پونچھ طاہر خورشید رینہ نے ضلع ہسپتال پونچھ کا دورہ کرکے گزشتہ روز ڈینگلہ سڑک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی ۔ان کے ہمراہ سروسز اتھارٹی کے سیکریٹری وجاہت کاظمی بھی تھے ۔اس دوران موصوف نے زخمی افرادکو فراہم کی جارہی سہولیات اور ادویات کے سلسلہ میں جانکاری حاصل کی ۔انہوں نے زخمی افراد سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ ان کی ہر طرح کی امداد کرنے کے لئے تیار ہیں۔اس دوران موصوف کے ہمراہ پبلک پراسیکوٹر اور بار کے اراکان انوج کپور، افتخار بزمی،ہنونت کور، منیش شرما، نصیر الاسلام بھی تھے ۔