سرینگر//چیئرمین جموں وکشمیر بنک پرویز احمد نے آج یہاں راج بھون میںگورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔چیئرمین نے گورنر کو بنک کی جانب سے شروع کئے گئے اختراعی اقدامات کے بارے میں جانکاری دی جن میں لوگوں کو مختلف خدمات دستیاب رکھنا، بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوا دینا اور ڈیجیٹل اکانومی کو فروغ دینے جیسے معاملات شامل ہیں۔گورنر نے چیئرمین کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے ریاستی اقتصادیات کے نشاندہی شدہ سیگمنٹوں کو مالی تعاون دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بنک کو ریاست کے ترقیاتی عمل میں تیزی لانے کے حوالے سے اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی۔