سرینگر//چیئرمین و سی ای او جے کے بنک پرویز احمد نے ریاستی پولیس سربراہ ایس پی وید کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے ساتھ بنک کی نقدی وین اور کشمیر وادی میں بنک شاخوں کی حفاظت کے حوالے سے سیکورٹی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا نیز شوپیان مین بنک کے کرنسی شیسٹ کو شروع کرنے کے حوالے سے بھی بات کی ۔ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے انہیں ریاست کے تمام حصوں میں بنک کی بلا خلل سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔سماج کے تئیں ذمہ داری اور جامع اقدام کے تحت ،دائریکٹر جنرل آف پولیس اور چیئرمین جے کے بنک نے مشترکہ طور ڈرگ ،ڈی ایڈیکشن مراکز کیلئے کام کرنے کا اعلان کیا ۔پرویز احمد ،جنہیں ڈی جی پی کی جانب سے منشیات کے حوالے سے خصوصا دیہی علاقوں سے صورتحال سے آگاہ کیا،نے جے کے پولیس کی جانب سے قائم کئے گئے ڈرگ ڈی ایڈیکشن مراکز کیلئے اپنے جامع نیٹ وریک کے ذریعے بھر پور تعاون کی پیش کش کی ۔چیئرمین نے اس بات کو دہرایا کہ جے کے بنک ریاستی پولیس کے ساتھ کام کرنے میں فخر محسوس کرتا ہے اور اسے اپنا ’’سب سے زیادہ ترجیحی صارف‘ کے بطور دیکھتا ہے ۔اس سلسلے میں بنک پولیس کیلئے ہر طرح کی بینکنگ سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش ہے اور اس کیلئے آسان قرضہ پروڈکٹ جیسے کہ فون پہ لون وغیرہ ریاستی پولیس برادری کے سماج کیلئے مشکل حالات میں پیش کی جارہی خدمات کے اعتراف میں فراہم کرتا ہے ۔