بلال فرقانی
سرینگر// حکومت نے پیشہ وارانہ داخلی امتحانات کے بورڈ (BOPEE)کے چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کی ہے۔عمومی انتظامی محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں امیدواروں کو 17 مارچ 2022 تک اپنی درخواست پیش کرنے کیلئے مطلع کیا گیا تھا تاہم معقول انداز میں امیدواروں نے اپنی درخواست پیش نہیں کیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے 19فروری 2022 کی نوٹیفکیشن کے تحت جن امیدوارں نے اپنی درخواستیں پہلے ہی پیش کی ہیں انہیں دوبارہ پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔امیدواروں کی زیادہ سے زیاد عمر یکم جنوری2022کو62برس مقرر کی گئی ہے اور انہیں کوئی بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ چیئرمین اور ممبران کی تقرریاں2برسوں کیلئے عمل میں لائی جائیں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیشہ واراہ امتحانات بورڈ کیلئے چیئرمین امیدوار کیلئے تدریسی میدان میں25برس کی خدمات کو لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ وہ سیکریٹری یا اس کے مساوی کے عہدے پر فائز رہا ہو۔ممبران کی اہلیت کیلئے تدریسی میدان میں20برس کا تجربہ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اور سپیشل سیکریٹری یا اس کے مساوی عہدے پر فائز رہا ہو۔ درخواستیں پیش کرنے کی آخری تاریخ10مئی مقرر کی گئی ہے۔