سرینگر/جنوبی کشمیر کے بجبہارہ علاقے میں جمعہ کی صبح فورسز کے ہاتھوں چھ جنگجوئوں کو جاں بحق کئے جانے کے بعد کئی علاقوں میں مظاہرین اور فورسز کے مابین جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
دچھنی پورہ علاقے میں شالہ گنڈ، کنلون نامی گائوں میں سینکڑوں لوگ سڑکوں پر آگئے اور اُنہوں نے مظاہرے شروع کئے۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ فورسز نے کھنہ بل اننت ناگ علاقے میں سنگباری کررہے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی۔
اس سے قبل آج صبح بجبہارہ علاقے کے سٹکی پورہ شالہ گنڈ نامی گائوں میں فورسز نے ایک آپریشن کے دوران چھ جنگجوئوں کو جاں بحق کردیا جن کی شناخت کی جارہی ہے۔