کپوارہ//کلاروس کپوارہ کے بلاک دفتر میں تعینات ایک ملازم کے ہاتھو ں مبینہ طور ایک خاتون کے ساتھ چھیڑ خوانی کرنے میں ملوث ملازم کے خلاف کیس درج ہونے کے باوجود پولیس نے مذکورہ ملازم کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ۔ مذکورہ خاتون نے اپنا احتجاج درج کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرتی ہے ۔دو ہفتے قبل کلاروس کے بلاک دفتر میں تھین نامی گائوںکی ایک جو اں سال خاتون نے اپنے آئی اے وائی کی دوسری قسط حاصل کرنے کی غرض سے وہا ں تعینات ایک کلر ک نے اُس کے ساتھ چھیڑ خوانی کی جس کے بعد مذکورہ خاتون نے شور مچا کر اپنی عزت بچا لی ۔مذکورہ خاتون نے کہا کہ انہو ں نے یہ معاملہ بلاک ڈیو لپمنٹ آ فیسر کلاروس کی نو ٹس میں لایا اور انہو ں نے جب کوئی کاررائی نہیں کی تو وہ کپوارہ عدالت پہنچ گئیں جہا ں انہو ں نے اپنی روئیداد سنا دی ۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے پولیس کو فوری طور کیس درج کرنے کے احکامات صادر کئے اور ملزم کو گرفتار کرنے کی بھی ہدایت دی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کے خلاف پولیس تھانہ کپوارہ میں عدالت کے حکم پر ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 16./2017US,354,506RPC درج کیا گیا ہے تاہم گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔مذکورہ خاتون کا کہنا ہے کہ اگر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف کارروائی نہیں کی تو وہ اعلیٰ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہوگی ۔اس حوالے سے ایس ایس پی کپوارہ شمشیر حسین نے بتا یا کہ پولیس معاملہ کی چھان بین کر رہی ہے ۔