سرینگر/یو این آئی/ چھڑی مبارک (بھگوان شیو کی چاندی کی چھڑی) کو مہنت دیپندرا گری کی قیادت میں بدھ کے روز یہاں تاریخی شنکر آچاریہ مندر پہنچایا گیا جہاں ویدک بھجن گا کر پوجن کی گئی جس میں سادھوئوں اور یاتریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر مہنت دپیندرا گری نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج شرون اماوسیہ کے موقع پر چھڑی مبارک کو یہاں شنکریہ آچاریہ مندر لایا گیا اور یہاں چھڑیوں کی پوجن کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو چھڑی مبارک کو یہاں ہاری پربت پر شاریکا بھوانی مندر پر پہنچایا جائے گا اور پوجن ہوگی۔موصوف مہنت جو چھڑی مبارک کے متولی نے کہا کہ ہفتے کے روز شری امریشور مندر دشمنی اکھاڑہ سری نگر میں چھری ستھپھنا کے لئے پوجا کی جائے گی اور اس کے بعد پیر کے روز دشمنی اکھاڑہ میں ‘ناگ پنچھامی’ کے موقع پر چھری پوجن کی جائے گی۔26 اگست کو پہلگام میں ، 28 اگست کو شیش ناگ میں اور 30 اگست کو پنچ ترنی میں شبانہ قیام کے بعد چھڑی مبارک کو مہنت دپیندرا کی قیادت میں پوتر گھپا تک پہنچایا جائے گا اور 31 اگست کی صبح شرون پورنیما کے موقع پر پوجن ہوگی۔مہنت دپیندرا نے کہا کہ پوتر گھپا پر پوجا کے بعد اگلے دن پہلگام کے دریائے لدر میں ‘وسرجن’ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے یاترا پر امن طریقے سے چل رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے ہمیشہ سے اس یاترا کی حمایت کی ہے اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔