مینڈھر //پیر بابا چھوٹے شاہ سخی میدان میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت سید بشارت حسین شاہ مہتمم دارلعلوم رضویہ سلطانیہ سرنکوٹ نے کی ۔اس موقعہ پر راجوری پونچھ سے علماء حضرات جن میں مفتی فاروق مصباحی ، مولوی صدیق ، مولانا عبدالغنی ، مولانا مفتی حق نواز ، مولانا محمد صدیق ، مولانا مفتی اشتیاق ،مولانا زمرد ، مولانا مشتاق شامل ہیں، نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر علماء نے کہاکہ وقت کی ضرورت ہے کہ مدرسہ میں اسلامی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم بھی دی جائے ۔انہوںنے کہاکہ اسی مقصد سے چھوٹے شاہ میں بھی مدرسہ کھولاگیاہے جس میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی دی جارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس سکول میں غریب بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم دی جائے گی ۔تمام علماء نے کہاکہ یہ مدرسہ کھولنا ضروری تھا اور وہ ایڈمنسٹریٹر اوقاف شہزاد لطیف خان کو اس بات کیلئے مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ انہوںنے اس سلسلے میں ایک پہل کی ہے ۔