(کٹھوعہ کے دلدوز واقع کے پس منظر میں)
مجھے بس ’’چھوٹیئے‘‘کے خون کی روداد لکھنے دو
ہوئی ہے کس طرح تذلیل اور برباد لکھنے دو
تیری معصومیت پہ رحم نہ آیا جنہیں پل بھر
وہ کافر ہیں انہیں ابلیس کی اولاد لکھنے دو
ہوس میں روندھ دیتے ہیں یہ اپنی بہن بیٹی کو
مجھے تم آج نہ روکو انہیں جلاد لکھنے دو
کہاں منصف، کہاں انصاف کی تم بات کرتے ہو
نہیں ہے کوئی مسلم دیش میں آزاد لکھنے دو
نبیؐ کے جو نہ ہو پائے وہ میرے یار کیا ہونگے
کہ مجبوری کے باعث ہوں یہاں آباد لکھنے دو
تمہارا خون اک دن ’’چھوٹیئے‘‘یہ دن دکھائے گا
نہیں ہو گا کوئی ظالم یہاں آباد لکھنے دو
سردار جاوید خان
مہنڈر، پونچھ
رابطہ؛ 9697440404