جموں //جموں و کشمیرقانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے کہا کہ حکومت ریاستی عوام کو ان کی دہلیز پر ہر طرح کی بنیادی سہولیات بہم پہنچانے کی وعدہ بند ہے۔ان باتوں کا اظہار انہوں نے چھنی ہمت میں ایک سڑک پروجیکٹ کاا فتتاح کرنے کے بعد کیا۔ اس موقعہ پر مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقعہ پر بتایاگیا کہ 1500 میٹر لمبی سڑک پروجیکٹ کو آر اینڈ بی محکمہ 1.09 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کرے گا۔ پروجیکٹ کی بدولت چھنی اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو بہتر سہولیات دستیاب ہوں گی۔سپیکر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری ریاست میں ترقیاتی عمل شدو مد سے جاری ہے اور عمل آوری ایجنسیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تعمیراتی کاموں میں سرعت لائیں۔انہوں نے کہا کہ چھنی علاقہ میں کئی ایسے پروجیکٹ ہاتھ میں لئے گئے ہیں جنہیں مقرر ہ مدت کے اندر اندر مکمل کیا جارہا ہے۔