راجوری //راجوری میں پولیس نے ایک مسافر بس کے ڈرائیور کو گاڑی میں گنجائش سے زیادہ سواریاں بھرنے پر گرفتار کرلیاہے ۔پولیس کے مطابق منی بس زیر نمبر JK02R 1345راجوری ۔ تھنہ منڈی سڑک پر چل رہی تھی جس دوران تھنہ منڈی کے قریب اسے ائورلوڈ دیکھاگیا ۔ا س پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس ڈی پی او تھنہ منڈی افتخار طالب نے گاڑی روک کر جب چیکنگ کی تو پایاگیاکہ صرف اس کی چھت پر 20کمسن بچے سوار ہیں ۔اس کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے گاڑی موقعہ سے ہی ضبط کرلی اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیاجس کی شناخت آصف حسین شاہ ولد اختر حسین ساکن ڈھانگری راجوری کے طور پر ہوئی ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس تھانہ تھنہ منڈی میں کیس زیر نمبر 279, 336درج کرکے مزیدتحقیقات شروع کردی ہیں ۔