Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

چھتیس گڑھ کے گورنر بلرام جی داس ٹنڈن کا انتقال

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 15, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
رائے پور// چھتیس گڑھ کے گورنر بلرام جي داس ٹنڈن کا آج یہاں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ وہ تقریبا 91 سال کے تھے ۔گورنر ہاؤس کے ذرائع نے بتایا کہ مسٹر ٹنڈن کو صبح دل کا دورہ پڑا جس کے بعد فوری طور پر انہیں امبیڈکر ہسپتال لے جایا گیا۔ڈاکٹروں نے فوری طور پر علاج شروع کیا اور باہر سے بھی ڈاکٹروں کو بلایا گیا، لیکن ڈاکٹروں کی انتھک کوشش کے بعد بھی انہیں بچایا نہیں جا سکا۔مسٹر ٹنڈن کافی وقت سے صحت سے متعلق کئی مسائل کا سامنا کر رہے تھے ۔ وزیر اعلی ڈاکٹر رمن سنگھ نے امبیڈکر ہسپتال پہنچ کر ڈاکٹروں سے بات چیت کی اور پھر باہر آکر صحافیوں کو گورنر کے انتقال کی اطلاع دی۔مسٹر ٹنڈن کو مرکز میں مودی حکومت کے قیام کے بعد چھتیس گڑھ کا گورنر مقرر کیا گیا تھا۔ان کی پیدائش یکم نومبر1927کو امرتسر، پنجاب میں ہوئی تھی۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی، لاہور سے گریجویٹ کیا۔ اس کے بعد وہ سماجی اور عوامی سرگرمیوں میں سرگرم رہے ۔ بے لوث جذبے سے سماج کی خدمت اور عوامی فلاح کے کاموں کی وجہ سے مسٹر ٹنڈن پنجاب کے عوام میں بہت مقبول رہے ۔مسٹر ٹنڈن سال 1953 سے سال 1967 کے دوران امرتسر میں میونسپل کونسلر اور سال 1957، 1962، 1967، 1969 اور 1977 میں امرتسر سے اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ۔ سال 1997 کے اسمبلی انتخابات میں، مسٹر ٹنڈن راجپورا اسمبلی کے حلقے سے منتخب ہوئے ۔ انہوں نے پنجاب کابینہ میں سینئر کابینی وزیر کے طور پر صنعت، صحت، مقامی حکومت، لیبر اور روزگار وغیرہ محکموں میں اپنی خدمات انجام دیں اور موثر انتظامی صلاحیت کا ثبوت دیا۔ مسٹر ٹنڈن سال 1979 سے 1980 کے دوران پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما بھی رہے ۔ مسٹر ٹنڈن جنیوا میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کے بین الاقوامی کانفرنس میں ہندوستانی وفد کے ڈپٹی لیڈر کے طور پر شامل ہوئے اور کانفرنس سے خطاب کیا۔ انھوں نے نیپال کے دارالحکومت کاٹھمنڈو میں سارک ممالک کے مقامی بلدیاتی کانفرنس میں بھی ہندوستانی ٹیم کی نمائندگی کی۔سال 1975 سے 1977 تک، وہ ایمرجنسی کے دوران جیل میں رہے ۔ اپنی مسلسل سرگرمی سے وہ ریاستی حکومت کے سامنے عوامی مسائل کو سامنے لاتے رہے ۔ 1991 میں لوک سبھا انتخابات کا اعلان ایک ایسے وقت میں تھا جب پنجاب میں دہشت گردی عروج پر تھی۔ اس دوران انہوں نے امرتسر لوک سبھا کے انتخابی حلقے کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ، جو اس وقت دہشت گرد متاثرہ علاقے سمجھا جاتا تھا۔ اس انتخابی مہم کے دوران عسکریت پسندوں نے کئی بار ان پر حملہ کیا تھا لیکن خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے تھے ۔ مسٹر بلرام جی داس ٹنڈن نے 1947 میں ہندوستان کی تقسیم کے دوران پاکستان آنے والے لوگوں کے لئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔  مسٹر ٹنڈن بہت سادگی پسند تھے انہوں نے حال ہی میں گورنروں کی بڑھی ہوئی تنخواہ لینے سے انکار کر دیا۔یو این آئی
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نیشنل کانفرنس نے 9ماہ کی حکومت میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا: غلام حسن میر
تازہ ترین
ریاستی درجہ ہمارا حق ہے، کسی کا احسان نہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
برصغیر
عمر عبداللہ کی جموں سنسکرتی اسکول طلبا اور این ایس ایس رضاکاروں کے ساتھ ملاقات
تازہ ترین
گھر میں بند رکھ کر ہمارے دِلوں سے شہداء کی یادیں نہیں مٹائی جا سکتیں ہیں: میر واعظ عمر فاروق
تازہ ترین

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

یمن میں سزائے موت کا سامنا کرنے والی نمشا پریا کو بچانے کی ہر ممکن کوشش جاری، حکومت ہند کا بیان

July 18, 2025
برصغیرتازہ ترین

کویندر گپتا نے بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ حلف اٹھایا

July 18, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

ہندوستان نے ٹی آر ایف کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے کا کیا خیر مقدم

July 18, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

امریکہ نے پہلگام حملے کے ذمہ دار ’دی ریزسٹنس فرنٹ‘ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا

July 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?