سرینگر//پتلی پورہ چھتہ بل میں آگ کی ایک واردات میں پرویز احمد خان کی ریڈی میڈ دکان خاکستر ہوئی۔ دریں اثنابدھ کی شام نمایش گاہ کے قریب سہار اسٹی سنٹر کے باہرایڈیا موبائل کمپنی کے ڈیزل جنریٹر میںآگ نمودار ہوئی ۔ آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے ساتھ ہی فائیر اینڈ ایمرجنسی عملہ جائے موقعہ پر پہنچ گیا اور شروع کی اور آگ پر قابو پاکر ایک بہت بڑے مالی و جانی حادثے کو رونما ہونے سے ٹال دیا ۔فائر سروس محکمہ کے ترجمان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کمپلیکس کے باہر نصب ایڈیا موبائل کمپنی کے ڈیزل جنریٹر میں آگ لگی تھی جس پر فوراََ قابو پالیا گیا۔