بارہمولہ//سرینگر کے رام پورہ چھتہ بل علاقے میں سنیچر کو ایک جھڑپ میں مارے گئے تین جنگجو ئوں میں سے ایک غیر ملکی جنگجو کو بارہمولہ کے مظافاتی گائوں میں سپرد لحد گیا گیا ۔پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے مذکورہ جنگجو کی لاش کو رات کے دس بجے بارہمولہ کے مظافاتی دیہات گانٹہ مولہ میںغیر ملکی جنگجوئوں کیلئے بنائے گے قبرستان پہنچایا گیا ۔جس کے بعد مقامی لوگوںاور پولیس تھانہ سے وابستہ اہلکاروں نے مذکورہ جنگجو کو رات کی تاریکی کے دوران پہلے سے ہی تیار کردہ قبر میں سپرد خاک کیا ۔ سرینگر مظفرآباد شاہرہ پر غیر ملکی جنگجوئوں کیلئے بنائے گئے اس قبرستان میںپہلے سے ہی سو کے قریب غیر ملکی جنگجوئوںکو دفنایا گیا ہے جو وادی کشمیر میں مختلف جھڑپوں میں مارے گئے ہیں۔