سرینگر//چھتہ بل میں آج صبح شروع ہوئی تصادم آرائی اختتام پذیر ہوئی ہے، اس دوران 3جنگجو جاں بحق ہوئے جبکہ ایک آفیسر سمیت3سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے۔ ادھر صفا کدل میں مبینہ طور پر مظاہروں کے دوران فورسز کی گاڑی کی زد میں آنے سے ایک عام شہری مارا گیا۔ آئی جی سی آر پی ایف روی دیپ سہائی نے جھڑپ ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بہت سخت تھا ، جس مین 3جنگجو مارے گئے۔پولیس ترجمان کے مطابق مارے گئے جنگجوﺅں کا تعلق لشکر طیبہ کے ساتھ تھا۔ جاں بحق ہوئے عام شہری کی شناخت عادل احمد ساکن صفا کدل کے بطور ہوئی ہے۔ تاہم پولیس نے کہا کہ مذکورہ شہری سڑک حادثے میں مارا گیا۔