بنی //چند ماہ پہلے مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ایک اعلی سطح میٹنگ میں چھتر گلہ ٹنل تعمیر کئے جانے اور اس کاتعمیری کام جلد شروع کرنے اور لکھن پور بنی بھدارواہ سڑک کو نیشنل ہائی وے بنانے کے اعلان کیاتھا جس کے بعد اب وزیراعظم مودی کے اادھم پور میں چہنینی ۔ناشری ٹنل کے افتتاح کے ساتھ ہی بنی میںدوبارہ اس اعلان سے بنی کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بنی کی عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چھتر گلہ ٹنل کے تعمیر ہونے کے ساتھ ہی علاقہ بنی کی تقدیر ہی بدل جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ بنی اور بھدارواہ کی مسافت کم تو ہو گی لیکن اس کے ساتھ ساتھ پنجاب اور ہماچل پردیش و دیگر ریاستوں کے سیاحوں کیلئے کشمیر کو جانے والی یہ سڑک سیاحوں کو مسافت کم کر دیتی ہے اور ہمسایہ ریاستوں کے سیاحوں کیلئے یہ سڑک دلچسپ ثابت ہو گی ۔انہوں نے مزیدکہاکہ چھتر گلہ ٹنل کے تعمیر ہونے سے علاقے میں بے روزگاری پر بھی کافی اثرات مرتب ہوں گے جو لوگ یہاں سے دوسری ریاستوں میں مزدوری کرنے جاتے ہیں ایسے میں جب چھتر گلہ ٹنل کا کام شروع ہونے سے علاقے کے لوگوں کو روزگار دستیاب ہوگا۔چھتر گلہ ٹنل بنانے سے بنی بھدارواہ کی دوری تو کم ہوگی ہی لیکن پنجاب، ہماچل، ہریانہ دہلی ہمسایہ ریاستوں سے آنے والے سیاحوں کو کشمیر کیلئے آٹل ستو پل اور چھتر گلہ ٹنل کے راستے سے مسافت کافی کم رہ جائے گی۔