کنگن// ضلع گاندربل کے چھتر گل کنگن میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک نوجوان نے اچانک ریپی ڈایٹ نگل لی جس کے نتیجے میں وہ بے ہوش ہوکر گر پڑا اگر چہ مذکورہ نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں اسے صورہ ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق گاندربل ضلع کے چھتر کنگن میں 19سالہ نوجوان عرفان احمدگنائی ولد عبدالرشید گنائی ساکن پٹھہ پورہ چھتر گل کنگن میں زیر تعمیر پل پر ہورہے کام کررہا تھا کہ اس دوران مذکورہ نوجوان نے اچانک سیمنٹ میں ملانے والا دوائی رپی ڈائٹ اچانک نگل لی جس کے نتیجے میں وہ بے حوش ہوکر وہی گر پڑا ۔اگر چہ مذکورہ نوجوان کو وہاں کام کررہے دیگر مزدوروں نے فوری طور نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اسکی حالت نازک قرار دیکر اسے صورہ میڈیکل انسٹیچوٹ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ جب مذکورہ نوجوان کی لاش اس کے آبائی علاقے میں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ نوجوان کی نماز جنازہ میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور اسے پر نم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا۔