بنی // چہنینی ناشری ٹننل کے بعد ریاست جموں و کشمیر میں ترقی کو ایک نئی رفتارملی ہے۔اان خیالا ت کااظہاربنی دورہ کے دوران وزیراعظم کے دفترمیں وزیرمملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے افسران پر بنی میں ایک کیندریہ اسکول تعمیر کرنے ، سیوا اور گھاد ندی پر ہیڈرل پروجیکٹ، وغیرہ تعمیری کاموں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منظور شدہ چھتر گلہ ٹنل کے تعمیری کام شروع کر نے کے ساتھ ہی یہاں کی عوام کو روزگار کے مواقعے مل سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ چھترگلہ ٹنل بنی کوترقی دینے میں اہم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ 3500 کروڑ روپے کی لاگت سے چھتر گلہ ٹننل تعمیر ہو گا اورلکھن پور، بنی، بھدارواہ نیشنل ہائی وے اور چھتر گلہ ٹننل کے تعمیر کرنے کے بعد میں پٹھانکوٹ اور بھدارواہ کی مسافت 2 گھنٹے کی رہ جائے گی ۔اس دوران چھتر گلہ ٹنل کے متعلقہ جانکاری حاصل کی گئی جس کے بعد اب اس کی منظور شدہ رپورٹ آچکی ہے اور چھتر گلہ ٹنل کا تعمیری کام جلد ہی شروع کیا جائے گا۔انہوں کہا کہ شاید پہلی دفعہ کٹھوعہ ضلع کی تحصیل بنی کے ترقیاتی کام کو لے ایک خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی ہے جس میں جنرل اے کے بٹ، چیف لے جی سریش شرما، اور بی آر اْو جنرل و دیگر انجینئران موجود تھے ۔