جے کے این ایس
سرینگر// لال نگر چھانہ پورہ میں منگل کی شام نامعلوم افراد کے چاقو کے حملے میں ایک دکاندار شدید زخمی ہو گیا۔ایک پولیس افسر نے خبر رساں ایجنسی کوبتایا کہ حیدر پورہ کے رہنے والے زخمی شخص کو علاقے کے کچھ مقامی لوگوں نے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال لایا تھا۔اس نے بتایا کہ اس کے گلے اور بائیں کلائی پر شدید چوٹیں آئی ہیں، مبینہ طور پر اسے تیز دھار ہتھیار سے مارا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔