سرینگر/آئی جی کشمیر ایس پی پانی نے سنیچر کو میڈیکل انسٹی چیوٹ، صورہ جاکر اُس پولیس اہلکار کی عیادت کی جو گذشتہ شام سرینگر کے چھانہ پورہ علاقے میں جنگجوئوں کے حملے میں زخمی ہوا تھا۔
کانسٹیبل فیروز احمد کا صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں علاج چل رہا ہے۔
آئی جی کشمیر کے ہمراہ سینٹرل کشمیر کے ڈی آئی جی اور سرینگر کے ایس ایس پی بھی تھے۔