سرینگر//شہر کے بالائی علاقوں چھانہ پورہ،نٹی پورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔مقامی باشندگان کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلابی صورتحال سے پہلے ہی ان علاقوںمیںپانی کا سپلائی نظام مفلوج ہوا جس کے نتیجے میں مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اس صورتحال سے متعلقہ محکمہ کو بھی آگاہ کیا گیا تاہم پانی کی سپلائی بحال نہیں کی گئی ۔عمر کالونی لعل نگر کے لوگوں نے بتایا کہ علاقہ میںگذشتہ 10دنوں سے پانی کی سپلائی متاثر ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ کے پاس شکایت درج کرانے کے باوجود علاقہ میں پانی کی سپلائی بحال نہیں کی گئی ۔ لوگوں نے علاقہ میں پانی کی سپلائی بحال کرنے کی اپیل کی ۔