گاندربل/گاندربل گوٹلی باغ کے ملحقہ علاقہ چھانہار سے چار دوست جنگلات میں گھومنے پھرنے کی خاطر گئے ہوئے تھے جہاں پر آرمی کی گشت پارٹی نے جنگجوؤں کے شبہ میں فائرنگ کردی جس کی زد میں ایک افراد زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عامر احمد خان،عبدالرشید خان،طاہر احمد خان اور عاطف احمد خان گوٹلی باغ جنگلات میں پکنک منانے کی خاطر گئے ہوئے تھے جہاں 5آر آر کی گشت پارٹی بھی تھی جنہوں نے جنگجوؤں کے شبہ میں چار دوستوں پر فائرنگ کردی جس کی زد میں عبدالرشید خان ولد سلیمان خان ساکنہ چھانہار گوٹلی باغ آیا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق گولی ٹانگ پر لگی ہوئی ہے ۔