جموں//ریاستی سرکار نے کہا ہے کہ سال2014سے 2017تک ریاست میں خواتین میں چھاتی کے کینسر اور مردوں میں پروسٹیٹ کینسر میں اضافہ ہوا ہے۔قانون ساز کونسل میں وزیر صحت بالی بھگت نے رکن اسمبلی مبارک گل کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے تحریری جواب میں بتایاکہ سال 2014 سے 2017 تک چھاتی کے کینسر کے 1318 کیس سامنے آئے ہیں جبکہ پروسٹیٹ کینسر کے 695 کیس درج کئے گئے۔انہوں نے اعدادوشمارپیش کرتے ہوئے بتایاکہ سال2014میں303، سال2015کو330، سال2016میں296 اور سال2017میں 389بریسٹ کینسر درج کئے گئے۔انہوں نے پراسٹیٹ کنسر کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سال2014میں242، سال2015میں273 کیس درج کئے گے ہیں۔سال2016میں75 اور سال105کیس درج ہوئے۔انہوں نے کہاکہ پروسٹیٹ کینسر 70سا ل سے زائدعمر کے حامل مردوں میںعام ہے لیکن بریسٹ کینسر کیس زیادہ سامنے آرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور طبی تعلیم نے اس سلسلے میں سرکاری آڈر نمبر618-HME/2016بتاریخ30نومبر2016کو جاری کرتے ہوئے 2 کمیٹیاں تشکیل دی ، جن میں ایک کشمیر اور ایک جموں کیلئے ہیں جوکہ ماہانہ بنیادوں پر ایڈمنسٹریٹیو محکمہ اورمشن ڈائریکٹر قوی صحت مشن(این ایچ ایم)کو رپورٹ پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہر ماہ کی 7تاریخ کو صوبائی سطح پر میٹنگیں بھی منعقد ہوتی ہیں جس میں اعدادوشمار جمع کئے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ لگاتار ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ پروسٹیٹ کینسر/بریسٹ کینسر سکریننگ اور اس کیلئے بیداری پوری ریاست میں لائی جاتی ہے۔ سکمز اور میڈیکل کالج جموں میں محکمہ اونکالوجی کی طرف سے بیداری پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ۔ SKIMSکو ریجنل کینسرسٹیٹ کینسر انسٹی چیوٹ (ایس آئی سی)کا درجہ دیاگیاہے۔جس کیلئے جدید ترین سہولیات خریدی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صورہ میں پی ای ٹی سکین سہولت نصب کی گئی ہے جس کو 7جنوری2018سے فعال بنایاگیاہے ۔