چھاترو / /معروف سماجی کارکن حاجی محمد رمضان ملک کو سینکڑوں لوگوں نے پرنم آنکھوں سے چھاترو کے قدیم قبرستان میں سپرد خاک کیا، ان کی نماز جنازہ ساڑھے گیارہ بجے مرکزی عید گاہ میں ادا کی گئی۔ مرحوم کی عمر تقریبا ًستر برس کی عمر تک مرکزی جامع مسجد چھاترو کی تعمیراتی کمیٹی کے رکن کے ساتھ ساتھ موذن کے فرائض بھی انجام دے رہے تھے۔ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے امام مرکزی جامع مسجد مولانا عبدالواحد نے سماج و دین کے تئیں ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں ان کے انتقال سے علاقہ چھاترو میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے جس کو پر کرنا ناممکن ہے۔ انہوں نے مرحوم کوایک دیندار شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم نیک صفت انسان تھے اور صوم و صلوات کے پابند تھے انہوں غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعا مغفرت اور غمزدہ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی۔ واضح رہے کہ مرحوم نے سبکدوشی سے قبل محکمہ تعلیم میں تقریبا تیس سال تک استاد کے فرائض انجام دے کر علاقے میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کیا اور اب سماج میں دبے کچلے غربا مساکین اور یتیموں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتے تھے جس کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جن شخصیات نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ان میں کانگریس کے نائب صدر و رکن اسمبلی اندروال حاجی غلام محمد سروری، کانگریس بلاک صدر چھاترو حاجی غلام قادر شیخ ،الطاف حسین ملک ،بی جے پی لیڈر روشن لال شرما، شانتی سروپ، غلام محمد ملک محمد امین نائیک ،حاجی محمد شریف نائیک، حاجی غلام قادر ملک، حاجی غلام حسین بٹ،چودھری نذیر احمد، حاجی نوردین
حاجی غلام محمد کولی، سنتوش کمار ،رفاض احمد، حاجی غلام قادر وانی، مولانا شبیر احمد وغیرہ قابل ذکر ہیں۔