کشتواڑ//فوج کی جانب سے ضلع کشتواڑ کے چھاترو میں ’’ منشیات کی بدعت‘‘ کے خلاف ایک لیکچر کا انعقاد کیا گیا ۔لیکچر کا مقصد نوجوانوں کو منشیات کے مضر اثرات سے باخبر کرنا اور اس کا تدارک کرنے کے لئے اقدام کرناتھا۔لیکچر میں تقریباً 35 مقامی نوجوانوں نے شرکت کی ۔لیکچر کے دوران مقامی لوگوں اور نوجوانوں کو منشیات کے مختلف اقسام کی جانکاری اور اسکے صحت پر مُضر اثرات،علامتوں اور علاج کی جانکاری دی گئی۔لیکچر کے دوران منشیات میں مبتلا نوجوانوں و لوگوںکی باز آباد کاری کی بھی جانکاری دی گئی۔فوج کے ماہرین نے لیکچر میں وضاحت سے بیان کیا کہ کس طرح سے ایک نوجوان منشیات کی لت میں مبتلا ہو جاتا ہے۔اور کس طرح سے منشیات کے سمگلر نوجوانوںکو منشیات کے دلدل میں دھکیل دیکر انکی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہیں۔مقامی لوگوں نے فوج کی اس نیک کام کی ستائش کی اور کہا کہ اس سے نوجوانوں کو منشیات کے مضر اثرات سے با خبر بنانے میں مدد ملے گی اور اسکا سماج پر ایک اچھا تاثر پڑے گا۔