چھاترو /نمائندہ عظمیٰ / چھاترو کے ککڑوگن مغلمیدان کے قریب ایک لوڈ کیریر گاڑی زیر نمبر6247 -JK02AG سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ جس کی وجہ سے لوڈ کیریر گاڑی کے پڑکھچے اڑ گئے اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ حادثہ کی وجہ سے گاڑی میں سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ کی خبر ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور بچاو کاروائیاں شروع کیں اور زخمی افراد کو علاج معالجہ کے لئے ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر ضلع ہسپتال کشتواڑ منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد ان کی تشویشناک حالت کو دیکھ کر مزید علاج معالجے کے لئے جموں منتقل کیا گیا۔ حادثہ میں زخمی افراد کی شناخت شاہ نواز احمد ولد گل محمد ساکن خوجگام مغلمیدان اور منظور احمد ولد لسہ محمد ساکن خوجگام مغلمیدان کے طور پر ہوئی ہے۔