چھاترو / / اس ترقیاتی دور میں جہاں ہندوستان کو نیو انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا بنانے کیلئے سرکار کی جانب سے بلند بانگ دعوے کئے جا رہے ہیں وہیں دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں صورتحال اس کے بلکل برعکس دکھائی دے رہی ہے سب ضلع چھاترو میں بی ایس این ایل کی ناقص خدمات اس کی حقیقت بیاں کرنے کو کافی ہے چھاترو جہاں ضلع صدر مقام کشتواڑ سے محض 3 0کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے لیکن آج تک بی ایس این ایل صارفین کو بہتر نیٹورک فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوا ہے نتیجے میں صارفین کو نجی کمپنیوں کے کنکشن لینے کو مجبور کر رکھا ہے مواصلاتی کمپنی بی ایس این ایل کے خراب نظام کی وجہ سے دور جدید میں لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے واضع رہے اگر چہ دور حاضر میں انٹرنیٹ ضروریات زندگی کا ایک اہم حصہ مگر اس بنیادی سہولت کی عدم دستیابی کے باعث لوگوں میں سخت ناراضگی پائی جا رہی ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ اکیسویں صدی جس کو کمپیوٹر کی صدی قرار دیا جا رہا ہے تمام تر ضروری کا م موبائل فون کے استعمال سے ممکن بنانے کی جانب عوام میں بیداری عام کرنے کی جانب توجہ دلائی جاری ہے وہیں الیکٹرانک دور میں ہندوستان دنیا میں ایک نئی بلند ی پر جا بیٹھا ہے مگر اس دور میں بھی چھاترو کی عوام بی ایس این ایل کی بہتر سروس سے محروم ہے صارفین کا کہنا ہے کہ بی ایس این ایل کی سروس سے انٹرنیٹ کی سہولت کا استفادہ تو دور اس وقت لوگوں کا آپس میں موبائل فون کے ذریعے رابطہ بھی ناممکن دکھائی دے رہا ہے۔ صارفین نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ بی ایس این ایل کے مواصلاتی نظام جو درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے کہ سروس کو موثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ صارفین کو آئے روز بی ایس این ایل کی ناقص کارکردگی کی شکایت کا موقع نہ مل سکے اور مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔