عاصف بٹ
کشتواڑ // بدھ کی صبح کشتواڑ ضلع کے چھاترو علاقے میں آگ کی ایک واردات میں رہایشی مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق صبح نوبجے چھاترو بس اسٹینڈ کے قریب نایک پورہ میں رہایشی مکان میں آگ لگ گئی جس کے فوری بعد فائرسروس اورپولیس فوج و مقامی لوگوں نے بچاوکارروائی عمل میں لائی اور کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیاگیا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ آگ فاروق احمد ولدبشیر احمدکے مکان میں لگی جہاں بہار کے مزدور کراے پر تھے۔ اس واقع میں گھر کا ساز و سامان ،نقدی ودیگر چیزیں جل کر راکھ میں تبدیل ہو گئیں تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ۔پولیس نے اس واقع کے سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے ۔