کشتواڑ//فوج نے ضلع کشتواڑ کے موضع چھاترو اور تریشی میں محکمہ جنگلات کے اشتراک سے شجر کاری کی ایک مہم شروع کی ہے۔مہم کا انعقاد ان علاقون کو سر سبز بنانے کے لئے کیا گیا ،جسکے تحت 500سے زائد پودے بشمول میوہ دار درخت جیسے کہ سیب، اخروٹ، دیودار اور کیل کے درخت خطہ پیر پنچال کے دامن و دیگر علاقوں میں لگائے گئے ،جہاں پر کافی درختوں کے کٹائو کی خبریں آئی ہیں۔یہ مہم فوج کی جانب سے شجر کاری کے لئے بیداری پیدا کرنے اور قدرت کے تحٖفُظ کی اہمیت سے متعلق بیداری پیدا کرنے اور لوگوں کو درختوں کی کٹائی کے مضر اثرات سے باخبر بنانے کے لئے کی گئی تھی۔ایونٹ میں علاقہ کے معزز شہریوں ،سول انتظامیہ و محکمہ جنگلات کے ملازمین نے بھی شرکت کی۔ایونٹ میں350 سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔مقامی لوگوں نے فوج کے اس خیر سگالی جذبہ کی کافی ستائش کی اور کہا کہ اس قدم سے علاقہ میں شجر کاری کو تقویت ملے گی۔