چکوٹی میں ٹرک سے منشیات ضبط

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
اوڑی//اوڑی  سے آرپار تجارت کوایک بار بھر دھچکا لگا ہے۔35 مال بردار ٹرک کمان پل سے واپس لوٹ آئے۔ منگل کو اوڑی کمان پل سے چلنے والی آرپار تجارت کو اس وقت ایک بڑا دھچکا لگا جب ٹریڈ سنٹر سلام آباد اوڑی پر سامان سے لدے ہوئے 35 ٹرکوں کو حد متارکہ پر واقعہ کمان پل اوڑی سے سرحد کے اس پار کی حکام کی طرف سے اجازت نہ ملنے کے بعد واپس ٹریڈ سنٹر سلام آباد اوڑی کی طرف واپس آنا پڑا۔ معلوم ہوا ہے کہ منگل ک صبح 10 بجے کے قریب سلام آباد ٹریڈ سنٹر سے 35 مال بردار ٹرک، جن میں پیاز،ٹماٹر،مرچی کابیج،پائن ایپل اور زیرہ قابل ذکر ہے ،سے لدے ہوئے ٹرک سرحد پار جا رہے تھے لیکن پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے حکام کی طرف سے اجازت نہیں ملی۔مال بردار ٹرک ڈرائیوروں نے کئی گھنٹوں تک انتظار کیا اور پھر واپس لوٹے۔ایس ڈی پی او اوڑی سید جاوید احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہیں اس بات کی اطلاع ملی ہے کہ مظفر آباد سے جو گاڑیاں اوڑی آنے والی تھیں، انکی تلاشی کے دوران چکوٹی میں منشیات کی بھاری مقدار پکڑی گئی ہے، اور اسی وجہ سے یہاں سے آج کوئی گاڑی نہیں گئی۔
 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *