چکترو پونچھ میں گاڑی سڑک سے لڑھک گئی انتخابی عملے کو لے جانے والی بس میں2اہلکار زخمی

 عشرت حسین بٹ

منڈی//ضلع پونچھ کے علاقہ چکترو میں اس وقت ایک بڑا سڑک حادثہ ہونے سے ٹل گیا جب ایک گاڑی زیر نمبر JK02AC 4899 سی آر پی ایف کے نوجوانوں کو منڈی سے پونچھ کی طرف روانہ تھی جو کہ پونچھ منڈی سڑک پر واقع چکترو کے مقام پر سڑک سے لڑھک گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ گاڑی سی آر پی ایف اہلکاران، جو انتخابی عملے میں موجود ہیں، منڈی سے پونچھ کی طرف رواں دواں تھی کہ اچانک چکترو علاقہ میں گاڑی سڑک سے لڑھک گئی۔ پولیس چوکی فسر چکترو کے مطابق اس دوران دو سی آر پی اہلکاروں کو معمولی سی چوٹیں آئیں جنہیں نزدیکی طبی مراکز میں علاج کے بعد ڈسچارج کیا گیا۔