عاصف بٹ
کشتواڑ// محکمہ ٹرانسپورٹ نے چوگان گرائونڈ میں سٹنٹ بازی کرنے پر گاڑی مالک کے خلاف روٹ پرمٹ معطل کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے اور سات روز میں نوٹس کا جواب دینے کو کہا گیا ہے ۔اے آر ٹی او کشتواڑ تسلیم جاوید کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق ایک گاڑی زیرنمبر JK-17A-8323مالک کا نام نویش کمار ولد برج لال روٹ پرمٹ نمبر JK2024-CC-4590A، جسکی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ آپکی گاڑی 25جنوری کی شام کو تاریخی چوگان گراؤنڈ میں سٹنٹ کر رہی ہے جو کہ موٹر وہیکلز رولز کے خلاف ہے اور جبکہ کشتواڑ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے چوگان گراؤنڈ کے اندر گاڑیوں کے چلانے پر پابندی ہے،نیزسپریم کورٹ نے ان گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے جو موٹر وہیکل ایکٹ و قواعد کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔حکم نامہ کےمطابق حقائق کے پیش نظر کیس کے حالات اور موٹر وہیکل ایکٹ 1988 کی دفعہ86کے تحت بنائے گئے قواعد آپ کو سماعت کا موقع فراہم کرتے ہیںکہ آپ کی گاڑی کا روٹ پرمٹ نمبر JK2024-CC-4590A گاڑی نمبر JK17A- 8323کو کیوں نہ معطل کیا جائے،اس لئے وجہ بتاونوٹس جاری کیا جاتاہے جسکا جواب سات دنوں کے اندر اس دفتر تک پہنچ جانا چاہیے ،ناکام ہونے کی صورت میں یہ سمجھا جائے گا کہ آپ کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے اور اس طرح روٹ پرمٹ بغیر کسی اطلاع کے معطل کر دیا جائے گا۔